مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31336 ترقیم الشثری: -- 32724
٣٢٧٢٤ - حدثنا ابن فضيل عن سالم بن ابي حفصة عن منذر قال: كنت عند ابن الحنفية فرايته (يتقلب) (١) على فراشه وينفخ، فقالت له امراته: ما يكربك من امر عدوك هذا ابن الزبير؟ فقال: والله ما بي عدو الله هذا ابن الزبير، ولكن بي ما يفعل في حرمه غدا، قال: ثم رفع يديه إلى السماء ثم قال: اللهم انت تعلم اني كنت اعلم مما علمتني انه يخرج منها قتيلا يطاف براسه في الامصار او في الاسواق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، م]: (ينقلب).
منذر فرماتے ہیں کہ میں محمد بن حنفیہ کے پاس تھا کہ میں نے ان کو دیکھا کہ بستر پر بےچینی سے کروٹیں بدل رہے ہیں اور لمبے لمبے سانس لے رہے ہیں، ان کی اہلیہ نے ان سے کہا کہ آپ کو آپ کے اس دشمن عبد اللہ بن زبیر کی کون سی بات نے بےچین کر رکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ واللہ! مجھے یہ پریشانی نہیں کہ ابن زبیر اللہ کا دشمن ہے، لیکن مجھے یہ بات پریشان کر رہی ہے کہ کل اللہ تعالیٰ کے حرم میں کیا ہوگا! کہتے ہیں کہ پھر آپ نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے اور یہ کہا: اے اللہ! آپ جانتے ہیں کہ میں جانتا تھا اس علم سے جو آپ نے مجھے عطا فرمایا ہے کہ وہ اس حرم سے قتل ہو کر نکلیں گے اور ان کے سر کو شہروں یا بازاروں میں پھرایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32724، ترقيم محمد عوامة 31336)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32724 in Urdu