مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31341 ترقیم الشثری: -- 32729
٣٢٧٢٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابن عيينة عن مجالد بن سعيد عن الشعبي قال: لما كان الصلح بين الحسن بن علي وبين معاوية بن ابي سفيان اراد الحسن الخروج -يعني إلى المدينة، فقال له معاوية: ما انت بالذي تذهب حتى تخطب الناس، قال الشعبي: فسمعته على المنبر حمد الله واثنى عليه ثم قال: اما بعد، فإن اكيس الكيس التقى، وإن اعجز العجز الفجور، وإن هذا الامر الذي اختلفت فيه انا ومعاوية (حق) (١) كان لي فتركته لمعاوية، او حق كان لامرئ احق به مني، وإنما فعلت هذا لحقن دمائكم، وإن ادري لعله فتنة لكم ومتاع إلى حين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (حتى).
(٢) ضعيف؛ لضعف مجالد.
شعبی کہتے ہیں کہ جب حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ اور معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان صلح ہوگئی تو حضرت حسن نے مدینہ کی طرف واپسی کا ارادہ کیا، حضرت معاویہ نے ان سے فرمایا کہ آپ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک لوگوں کو خطبہ نہ دے دیں، شعبی کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے حضرت حسن کو منبر پر سنا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر فرمایا: اما بعد! سب سے بڑی عقل مندی تقویٰ اختیار کرنا ہے اور سب سے بڑی عاجزی گناہوں کا ارتکاب کرنا ہے، اور بیشک یہ امارت جس میں میرا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا اختلاف ہوا تھا میرا حق تھا جس کو میں نے حضرت معاویہ کے لئے چھوڑ دیا یا پھر یہ کسی ایسے آدمی کا حق تھا جو مجھ سے زیادہ اس کا حق دار ہو، اور میں نے یہ کام تمہاری جانوں کے تحفظ کے لئے کیا ہے، اور میں نہیں جانتا کہ ممکن ہے یہ کام تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک وقت تک فائدہ اٹھانے کا سامان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32729، ترقيم محمد عوامة 31341)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32729 in Urdu