مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31344 ترقیم الشثری: -- 32732
٣٢٧٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة قال: كان يمر عليه الغلام او الجارية ممن يخرجه الحجاج إلى السواد فيقول: من ربك؟ فيقول: الله، فيقول: من نبيك؟ فيقول: محمد ﷺ، قال: فيقول: والله الذي لا إله إلا هو لا اجد احدا يقاتل الحجاج إلا قاتلت معه الحجاج.
میسرہ فرماتے ہیں کہ میرے قریب سے لڑکا یا لڑکی گزرا کرتے تھے جن کا تعلق ان لوگوں سے تھا جن کو حجاج نے دیہاتوں کی طرف نکال دیا تھا، وہ لوگوں سے کہتے: تمہارا رب کون ہے؟ لوگ کہتے ”اللہ“ وہ کہتے:ـ تمہارا نبی کون ہے؟ لوگ کہتے: محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، پھر وہ کہتے: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں میں جس شخص کو بھی حجاج کے ساتھ قتال کرتا ہوا دیکھ لوں گا اس کے ساتھ مل کر حجاج سے قتال کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32732، ترقيم محمد عوامة 31344)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32732 in Urdu