🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31348 ترقیم الشثری: -- 32736
٣٢٧٣٦ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب قال: اخبرني غير واحد ان قاضيا من قضاة اهل الشام اتى عمر فقال: يا امير المؤمنين رايت رؤيا افظعتني، قال: وما رايت؟ قال: رايت الشمس والقمر يقتتلان، والنجوم معهما نصفين، قال: فمع ايهما كنت؟ (قال) (١) : كنت مع القمر على الشمس، فقال عمر: ﴿وجعلنا الليل والنهار آيتين فمحونا آية الليل وجعلنا آية النهار مبصرة﴾ [الإسراء: ١٢] ، فانطلق فوالله لا تعمل لي (عملا) (٢) ابدا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [ط]: (قال).
(٢) سقط في [ط]: (عملا).
(٣) مجهول؛ لإبهام شيخ عطاء.

عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ مجھے ایک سے زیادہ آدمیوں نے خبر دی ہے کہ شام کے قاضیوں میں سے ایک قاضی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا اے امیر المؤمنین! میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے، آپ نے پوچھا کہ تو نے کیا دیکھا؟ انہوں نے بتایا کہ میں نے سورج اور چاند کو لڑتے ہوئے دیکھا جن کی ماتحتی میں ستارے بھی دو فریق بنے ہوئے ہیں، آپ نے فرمایا تم کس فریق کے ساتھ تھے؟ انہوں نے کہا میں چاند کے ساتھ تھا جو سورج پر حملہ آور ہو رہا تھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: { وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً } (اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا، پس رات کی نشانی کو مٹا دیا اور دن کی نشانی کو روشن بنادیا) پھر فرمایا: چلے جاؤ، خدا کی قسم! آئندہ تم میرے لئے کوئی کام نہیں کرو گے: عطاء فرماتے ہیں مجھے خبر پہنچی کہ وہ جنگ صفین میں حضرت معاویہ کے ساتھ مقتول ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32736، ترقيم محمد عوامة 31348)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32736 in Urdu