مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
65. في الرجل يفضل بعض ولده على بعض
اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
ترقیم عوامۃ: 31638 ترقیم الشثری: -- 33043
٣٣٠٤٣ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي حيان عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: انطلق بي ابي إلى النبي ﷺ ليشهده على عطية اعطانيها، قال:"لك غيره؟" قال: نعم، قال:" (كلهم) (١) (اعطيتهم) (٢) مثل (ما) (٣) اعطيته؟" قال: لا، قال:"فلا اشهد على جور" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زياد؛ (كلهم) من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [ك، م]: (أعطيته).
(٣) سقط من: [ب، هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٥٠)، ومسلم (١٦٢٣).
شعبی سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ میرے والد محترم، مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئے تاکہ آپ کو ایک ہبہ کا گواہ بنا سکیں جو انہوں نے مجھے عطا فرمایا تھا، آپ نے پوچھا ”کیا تمہارے پاس اس کے علاوہ بھی کچھ مال ہے؟ انہوں نے عرض کیا ”جی ہاں“ آپ نے پوچھا ”کیا تم نے ہر بچے کو اس جیسا مال دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا ”نہیں“ اس پر آپ نے فرمایا ”میں ظلم پر گواہ نہیں بن سکتا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33043، ترقيم محمد عوامة 31638)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33043 in Urdu