مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
10. في بني عم أحدهم أخ لأم
ان چچا زاد بھائیوں کا بیان جن مین سے ایک ماں شریک بھائی بھی ہو
ترقیم عوامۃ: 31736 ترقیم الشثری: -- 33156
٣٣١٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت بني عمها احدهم اخوها لامها، قال: فقضى فيها عمر وعلي وزيد؛ ان لاخيها من امها السدس، وهو شريكهم بعد في المال، وقضى فيها عبد الله ان المال له دون بني عمه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس عورت نے مرتے وقت چچا زاد بھائی چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی ہو، اس کے بارے میں حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ م نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے ماں شریک بھائی کو چھٹا حصّہ ملے گا، اور پھر وہ مال میں دوسروں کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ مال اسی کو ہی ملے گا نہ کہ اس میت کے دوسرے چچا زاد بھائیوں کو۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر، حضرت علی، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبد اللہ اور شریح رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ایک حصّے سے نکلے گا، اور وہ پورا مال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33156، ترقيم محمد عوامة 31736)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33156 in Urdu