مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. في أخوين لأم أحدهما ابن عم
دو ماں شریک بھائیوں کا بیان جن میں سے ایک چچا زاد بھائی بھی ہو
ترقیم عوامۃ: 31739 ترقیم الشثری: -- 33161
٣٣١٦١ - حدثنا يحيى بن زكريا عن إسرائيل عن منصور عن إبراهيم في امراة تركت (اخويها) (١) لامها احدهما ابن عمها، فقال علي (و) (٢) زيد: الثلث بينهما، وما بقي فلابن عمها، وقال ابن مسعود: (٣) المال بينهما (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، م]: (إخوتها).
(٢) سقط (و) في هذه النسخة.
(٣) في [ب]: زيادة (و).
(٤) منقطع، إبراهيم لم يدركهم.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس نے اپنے دو ماں شریک بھائی چھوڑے ہوں جن میں سے ایک اس کا چچا زاد بھائی ہو اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک تہائی مال ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا اور باقی عورت کے چچا زاد بھائی کے لئے ہوگا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مال ان کے درمیان برابری کے ساتھ تقسیم ہوگا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے اقوال کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق دو حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33161، ترقيم محمد عوامة 31739)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33161 in Urdu