مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
45. في رجل ترك أخاه لأبيه وأمه (أو) أخته وجده
اس آدمی کا بیان جو حقیقی بھائی یا بہن اور دادا کو چھوڑ کر مرے
ترقیم عوامۃ: 31882 ترقیم الشثری: -- 33332
٣٣٣٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك (جده) (١) واخاه لابيه وامه، فللجد النصف، ولاخيه النصف في قول علي وعبد الله وزيد، قالوا في رجل ترك (جده) (٢) وإخوته لابيه وامه: فللجد الثلث وللإخوة الثلثان في قولهم جميعا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (جدة).
(٢) في [أ، ب]: (جدة).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل حضرت ابراہیم سے اس مسئلے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے دادا اور حقیقی بھائی کو چھوڑ جائے، کہ دادا اور بھائی دونوں حضرت علی، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م کے اقوال کے مطابق آدھے آدھے مال کے مستحق ہوں گے، اور اس آدمی کے بارے میں جو دادا اور دو حقیقی بھائی چھوڑ جائے یہ حضرات فرماتے ہیں کہ دادا کے لئے ایک تہائی مال اور بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہوگا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا اس صورت میں جبکہ ورثاء میں بہن یا بھائی اور دادا ہوں، تو دادا کے لئے آدھا مال ہے، اور بہن یا بھائی کے لئے بھی آدھا مال ہے، اور اگر وارث (ایک کی بجائے) دو بھائی ہوں تو دادا کے لئے ایک تہائی مال اور دونوں بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33332، ترقيم محمد عوامة 31882)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33332 in Urdu