مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
86. من قال: لا يرث المسلم الكافر
ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
ترقیم عوامۃ: 32099 ترقیم الشثری: -- 33584
٣٣٥٨٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن الزهري قال: لا يرث المسلم الكافر ولا الكافر المسلم على عهد رسول الله ﷺ، ولا عهد ابي بكر، ولا عهد عمر، فلما ولي معاوية ورث المسلم من الكافر ولم يورث الكافر من المسلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي لم يدرك أبا بكر ولا عمر.
زہری فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں وارث ہوتا تھا، اور نہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں، پس جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ حاکم ہوئے تو انہوں نے مسلمان کو کافر کا وارث بنایا اور کافر کو مسلمان کا وارث نہیں بنایا، راوی کہتے ہیں کہ پھر خلفاء نے اسی بات کو اپنا لیا، یہاں تک کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ حاکم ہوئے تو انہوں نے پہلی سنت کو نافذ کیا، پھر یہی بات یزید بن عبد الملک نے اپنائی اور جب ہشام بن عبد الملک حاکم ہوا تو اس نے خلفاء کے طریقے کو اپنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33584، ترقيم محمد عوامة 32099)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33584 in Urdu