مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32312 ترقیم الشثری: -- 33815
٣٣٨١٥ - حدثنا علي بن مسهر عن المختار عن انس بن مالك قال: بينا رسول الله ﷺ بين اظهرنا إذ اغفى إغفاءة ثم رفع راسه متبسما فقلنا: ما (لك) (١) يا رسول الله؟ قال:"نزلت علي آنفا سورة فقرا: بسم الله الرحمن الرحيم ﴿إنا اعطيناك الكوثر (١) فصل لربك وانحر (٢) إن شانئك هو الابتر﴾، ثم قال:"اتدرون ما ⦗٤١٤⦘ الكوثر؟" قلنا: الله ورسوله اعلم، قال:"فإنه نهر وعدنيه ربي عليه خير كثير، هو حوض ترد عليه يوم القيامة امتي، آنيته عدد النجوم، فيختلج العبد منهم، فاقول: رب، انه من اصحابي، فيقول: لا، إنك لا تدري ما احدث بعدك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أضحكك).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٠٠)، وأحمد (١١٩٩٦)، وأصله في البخاري (٦٥٨٢).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس دوران کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھے تھے کہ آپ کو ایک اونگھ آئی، پھر آپ نے مسکراتے ہوئے اپنا سر اٹھایا، ہم نے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو کیا ہوا َ؟ فرمایا کہ ابھی مجھ پر ایک سورت نازل ہوئی ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا {إنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ إنَّ شَانِئَک ہُوَ الأَبْتَرُ } پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، فرمایا کہ وہ ایک نہر ہے جس کا میرے ربّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے، اس پر بہت سی خیر ہے، اور وہ حوض ہے جس پر قیامت کے دن میری امت آئے گی، اس کے برتن ستاروں کی تعداد میں ہیں، پس ایک بندہ اس سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا کہ اے میرے رب! بیشک یہ میرے ساتھیوں میں سے ہے، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، نہیں تم نہیں جانتے کہ اس نے تمہارے بعد کیا بدعت جاری کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33815، ترقيم محمد عوامة 32312)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33815 in Urdu