مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32352 ترقیم الشثری: -- 33855
٣٣٨٥٥ - حدثنا العلاء بن عصيم عن حماد بن زيد عن ايوب عن ابي قلابة ⦗٤٣٣⦘ عن ابي (اسماء) (١) عن ثوبان قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله زوى لي الارض فرايت مشارقها ومغاريها، وإن امتي سيبلغ ملكها ما زوي لي منها، واعطيت الكنزين الاحمر والابيض"، -قال حماد: وسمعته مرة واحدة يقول:"فاولتها ملك فارس والروم- وإني سالت ربي لامتي ان لا يهلكها بسنة (بعامة) (٢) ، ولا يسلط عليهم عدوا من سوى انفسهم، يستبيح بيضتهم، وإن ربي قال (لي) (٣) : يا محمد، إني إذا قضيت قضاء فإنه لا يرد، وإني اعطيك لامتك ان لا اهلكها بسنة بعامة، ولا اسلط عليهم عدوا من سوى انفسهم يستبيح بيضتهم، ولو (اجتمع) (٤) عليهم من بين اقطارها او قال: من اقطارها" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إسحاق).
(٢) في [أ، ب]: (معامة).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (أجمع).
(٥) صحيح؛ العلاء ثقة، أخرجه مسلم (١٩٢٠)، وأحمد (٢٢٣٩٥).
حضرت ثوبان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لئے زمین کو لپیٹ دیا اور میں نے اس کے مشرق و مغرب دیکھے، اور میری امت کی حکومت وہاں تک جائے گی جہاں تک میرے لیے لپیٹا گیا، اور مجھے دو خزانے دیے گئے، سرخ وسفید، حماد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے راوی کو یہ کہتے سنا کہ ”میں نے اس کی تعبیر ملک فارس اور روم سے لی، اور میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ میری امت کو عام قحط سے ہلاک نہ فرمانا، اور ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ فرمانا جوا ان کو جڑ سے ختم کر دے، اور میرے رب نے مجھ سے فرمایا کہ اے محمد! جب میں کوئی فیصلہ کردیتا ہوں تو وہ رد نہیں کیا جاسکتا، اور میں نے آپ کی یہ دعا قبول کرلی کہ ان کو عام قحط سے ہلاک نہیں کروں گا، اور ان پر غیروں میں سے کوئی دشمن مسلّط نہیں کروں گا جو ان کو جڑ سے ختم کر دے، اگرچہ ان پر پوری طاقت جمع کر کے حملہ آور ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33855، ترقيم محمد عوامة 32352)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33855 in Urdu