مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32381 ترقیم الشثری: -- 33884
٣٣٨٨٤ - حدثنا عبيدة بن حميد عن الاسو بن قيس عن نبيح بن عبد الله (العنزي) (١) عن جابر بن عبد الله قال: سافرنا مع رسول الله ﷺ فحضرت الصلاة، فجاء رجل (بفضلة) (٢) في إداوة فصبه في قدح، قال: فتوضا رسول الله ﷺ (٣) ، ثم إن القوم اتوا بقية الطهور وقالوا: تمسحوا تمسحوا، قال: فسمعهم رسول الله ﷺ فقال:"على رسلكم"، قال: فضرب رسول الله ﷺ يده في (القدح) (٤) في جوف الماء ثم قال:"اسبغوا الطهور"، قال: فقال جابر بن عبد الله: والذي اذهب بصره (٥) ، لقد رايت الماء يخرج من بين اصابع رسول الله ﷺ، فما (رفع) (٦) يده حتى توضؤوا اجمعون، (قال) (٧) الاسود: (احسبه) (٨) قال: كنا مائتين او زيادة (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (العربي).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بفضله)
(٣) في [م]: ﵇.
(٤) في [أ، ب، جـ]: (قدح).
(٥) في [هـ]: زيادة (بصري قال: وكان قد ذهب).
(٦) في [أ، ب]: (رفعوا).
(٧) في [أ، ب، م]: (فقال).
(٨) في [م]: (حسبته).
(٩) صحيح؛ أخرجه مسلم (٣٠١٣)، وأحمد (١٤٨٦٠).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو نماز کا وقت ہوگیا، ایک آدمی ایک برتن میں بچا ہوا پانی لایا، اس نے اس کو ایک پیالے میں ڈال دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا پھر لوگ اپنا وضو کا بچا ہوا پانی لانے لگے اور کہنے لگے کہ مسح کرلو مسح کرلو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سن لیا، فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی میں رکھا اور فرمایا کہ کامل وضو کرو، جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس ذات کی قسم جس نے میری بصارت لے لی، میں نے پانی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے نکلتے ہوئے دیکھا، آپ نے ہاتھ نہیں اٹھایا تھا یہاں تک کہ سب نے وضو کرلیا، اسود راوی فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ ہم دو سو یا اس سے زیادہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33884، ترقيم محمد عوامة 32381)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33884 in Urdu