🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32408 ترقیم الشثری: -- 33911
٣٣٩١١ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن ابي الوداك عن ابي سعيد قال: كان رسول الله ﷺ يخطب إلى جذع، فاتاه رجل رومي فقال: اصنع لك منبرا تخطب عليه، فصنع له منبره هذا الذي ترون، فلما قام عليه (فخطب) (١) حن الجذع حنين الناقة على ولدها، فنزل إليه رسول الله ﷺ فضمه إليه فسكت، فامر به ان (يدفن ويحفر له) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يخطب).
(٢) في [هـ]: (يحفر له يدفن).
(٣) ضعيف؛ أخرجه الدارمي ١/ ١٨ (٣٧)، وأبو نعيم في الدلائل (٣٠٨)، وأبو يعلى (١٠٦٧)، وعبد بن حميد كما في المطالب (٧٠٨)، واللالكائي (١٤٧٦).

حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شہتیر سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، چناچہ ایک رومی شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا کیا میں آپ کے لیے ایک منبر بناؤں جس پر کھڑے ہو کر آپ خطبہ دیں؟ چناچہ اس نے آپ کے لئے یہ منبر بنایا جو آپ دیکھ رہے ہو، جب آپ اس پر کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا تو وہ اس طرح رونے لگا جس طرح اونٹنی اپنے بچے پر روتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر اس کے پاس آئے اور اس کو اپنے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہوگیا، پھر آپ نے اس کو ایک جگہ کھود کر دفن کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33911، ترقيم محمد عوامة 32408)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33911 in Urdu