مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32428 ترقیم الشثری: -- 33931
٣٣٩٣١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: لما انزل الله (١) : ﴿تبت يدا ابي لهب وتب﴾ [المسد: ١] ، جاءت إمراة ابي لهب إلى النبي ﷺ (٢) ومعه ابو بكر فقال ابو بكر: يا نبي الله، إنها (ستؤذيك) (٣) فقال:"إنه سيحال بيني وبينها"، قال: فلم تره، فقالت لابي بكر: هجانا صاحبك، فقال: والله ما ينطق (بالشعر) (٤) ولا يقوله، فقالت: إنك لمصدق، قال: فاندفعت راجعة، فقال ابو بكر: يا رسول الله، ما راتك؟ قال: فقال:"لم يزل ملك بيني وبينها يسترني، حتى ذهبت" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [أ، ب]: (تعالى).
(٢) في [م]: ﵇.
(٣) في [هـ]: (امرأة بذيئة اللسان).
(٤) في [جـ، م]: (الشعر).
(٥) مرسل ضعيف؛ سعيد بن جبير، ورواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، وقد ورد من حديث سعيد بن جبير عن ابن عباس، أخرجه ابن حبان (٦٥١١)، والضياء ١٠/ (٢٩٢)، وأبو يعلى (٢٥)، والبزار (١٥)، والحميدي كما في المطالب العالية (٣٧٨٩)، وابن بشكوال في الأسماء المبهمة ١/ ١٩٠.
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب اللہ نے { تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَہَبٍ } نازل فرمائی تو ابو لہب کی بیوی نبی 5 کے پاس آئی جبکہ آپ کے ساتھ ابوبکر تھے، حضرت ابوبکر نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! یہ آپ کو تکلیف دے گی، آپ نے فرمایا کہ میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل ہوجائے گا، چناچہ آپ اس کو نظر نہ آئے، اس نے حضرت ابوبکر سے کہا کہ آپ کے ساتھی نے ہمیں غصے میں مبتلا کردیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ بخدا وہ نہ تو شعر بنا سکتے ہیں نہ شعر کہتے ہیں، اس نے کہا کہ آپ صحیح کہتے ہیں، اس کے بعد وہ چلی گئی، حضرت ا بو بکر نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا اس نے آپ کو نہیں دیکھا؟ آپ نے فرمایا کہ ایک فرشتہ میرے اور اس کے درمیان رہا اور مجھے چھپاتا رہا۔ یہاں تک کہ وہ چلی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33931، ترقيم محمد عوامة 32428)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33931 in Urdu