مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32469 ترقیم الشثری: -- 33972
٣٣٩٧٢ - حدثنا هوذة قال: (حدثنا) (١) عوف عن يزيد الفارسي قال: رايت رسول الله ﷺ في النوم زمن ابن عباس على البصرة، قال: فقلت لابن عباس: إني رايت رسول الله ﷺ في النوم، قال: فهل تستطيع (٢) تنعت هذا الرجل الذي (رايت؟) (٣) قلت: نعم، انعت لك رجلا بين الرجلين جسمه ولحمه اسمر (إلى) (٤) البياض، حسن المضحك اكحل العينين جميل دوائر الوجه، قد ملات لحيته من لدن هذه إلى هذه، واشار بيده إلى (صدغيه) (٥) -حتى كادت تملا نحره، قال: عوف ولا ادري ما كان مع هذا من النعت فقال ابن عباس: لو رايته في اليقظة ما استطعت ان تنعته فوق هذا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (أن).
(٣) في [ب]: (رأيته).
(٤) في [هـ]: (في).
(٥) في [أ، ب]: (صدغه).
(٦) حسن؛ يزيد صدوق، أخرجه أحمد (٣٤١٠)، والترمذي في الشمائل (٣٩٢)، وابن سعد ١/ ٤١٧، وابن عساكر ٣/ ٢٦٦، وابن شبه (٩٧٧)، وبنحوه ابن ماجه (٣٠٩٥)، ويزيد الفارسي قال عنه أبو حاتم: لا بأس به، انظر: الجرح والتعديل ٩/ ٢٩٤.
حضرت یزید فارسی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بصرہ پر حکومت کے زمانے میں خواب میں دیکھا، چناچہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے فرمایا کہ کیا تم حضور کی صفت بیان کرسکتے ہو؟ میں نے کہا جی ہاں! آپ کی جسامت درمیانی، آپ گندمی رنگ کے بہترین مسکراہٹ والے، سرمگیں آنکھوں والے، خوبصورت چہرے والے ہیں، آپ کی داڑھی نے آپ کے چہرے کو یہاں سے یہاں تک بھرا ہوا ہے، اور انہوں نے کنپٹیوں کی طرف اشارہ کیا، یہاں تک کہ قریب ہے کہ آپ کے سینے کو بھر دے، عوف کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ صفات مجھے یاد نہیں رہیں، چناچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر تم بیداری میں حضور کو دیکھتے تو اس سے زیادہ بہتر صفت بیان نہ کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33972، ترقيم محمد عوامة 32469)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33972 in Urdu