مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما ذكر في موسى ﵇ من الفضل
وہ فضائل جو موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں نقل کیے گئے ہیں
ترقیم عوامۃ: 32497 ترقیم الشثری: -- 34000
٣٤٠٠٠ - حدثنا احمد بن إسحاق قال: ثنا وهيب عن عمرو بن يحيى عن ابيه عن ابي سعيد ان رجلا من الانصار سمع رجلا من اليهود وهو في السوق وهو يقول: والذي اصطفى موسى ﵇ (١) على البشر، فضرب وجهه، (٢) اي خبيث اعلى ابي القاسم، فانطلق اليهودي إلى رسول الله ﷺ فقال: يا ابا القاسم ⦗٤٩٨⦘ ضرب وجهي فلان، فارسل إليه فدعاه فقال: لم ضربت وجهه؟ فقال: إني مررت به في السوق فسمعته يقول: والذي اصطفى موسى على البشر، فاخذتني غضبة فضربت وجهه، فقال رسول الله ﷺ:"لا تخيروا بين الانبياء، فإن الناس يصعقون يوم القيامة فارفع راسي فإذا انا بموسى آخذ بقائمة من قوائم العرش، فلا ادري اصعق (فيمن) (٣) صعق فافاق قبلي او حوسب بصعقته الاولى -او قال- كلفته صعقته الاولى" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) زيادة في [م]: (وقال).
(٣) في [ب، هـ]: (ممن).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩١٧) و (٢٤١٢)، ومسلم (٢٣٧٤).
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ انصار کے ایک آدمی نے ایک یہودی کو بازار میں یہ کہتے سنا کہ ”اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ کو انسانوں پر فضیلت دی، اس نے اس کے منہ پر تھپڑ مار دیا، اور کہا اے خبیث! کیا ابو القاسم 5 پر بھی؟ چناچہ وہ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور کہا کہ اے ابو القاسم! فلاں شخص نے میرے چہرے پر مارا ہے، آپ نے ایک آدمی بھیج کر اس کو بلوایا اور فرمایا کہ تم نے اس کے چہرے پر کیوں مارا؟ اس نے کہا کہ میں اس کے پاس سے بازار میں گزر رہا تھا کہ میں نے اس کو کہتے ہوئے سنا کہ ”اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ کو انسانوں پر فضیلت دی“ چناچہ مجھے غصہ آیا اور میں نے اس کے چہرے پر مار دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انبیاء کو ایک دوسرے پر ترجیح نہ دو کیونکہ لوگوں کو قیامت کے دن ایک جھٹکا دیا جائے گا، چناچہ میں اپنا سر اٹھاؤں گا تو موسیٰ علیہ السلام عرش کے پائے پکڑے ہوں گے، مجھے علم نہیں کہ ان کو لوگوں کے ساتھ جھٹکا دیا جائے گا اور پھر ان کو مجھ سے پہلے افاقہ ہوجائے گا یا پہلا جھٹکا ان کو کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34000، ترقيم محمد عوامة 32497)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34000 in Urdu