مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32611 ترقیم الشثری: -- 34116
٣٤١١٦ - حدثنا ابو الاحوص عن حصين عن هلال بن يساف عن عبد الله بن ظالم عن سعيد بن زيد قال: اشهد على تسعة انهم في الجنة، ولو شهدت على العاشر لصدقت، قال: قلت: وما ذاك؟ قال: كان رسول الله ﷺ على حراء وابو بكر وعمر وعثمان وعلي وطلحة والزبير وسعد بن مالك وعبد الرحمن بن عوف، فقال رسول الله ﷺ:"اثبت حراء فإنه ليس عليك إلا نبي او صديق او شهيد"، قال: قلت: من العاشر؟ قال: انا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد اللَّه بن ظا لم صدوق، أخرجه أحمد (١٦٣٠)، وأبو داود (٤٦٤٨)، والترمذي (٣٧٥٧)، والنسائي في الكبرى (٨١٩٠)، وابن ماجه (١٣٤)، والحميدي (٨٤)، والحاكم ٣/ ٤٥٠، وابن حبان (٦٩٩٦)، وأبو يعلى (٩٦٩)، وابن عدي ٦/ ٢٢٤١، والعقيلي ٢/ ٢٦٨، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٢٦).
حضرت عبد اللہ بن ظالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نو لوگوں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا وہ جنت میں ہوں گے اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی گواہی دوں تو یقینا میں سچا ہوں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا! وہ کون ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑی پر تھے اور ابو بکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد بن مالک، اور عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حرائ! ٹھہر جاؤ، نہیں تم پر مگر ایک نبی یا صدیق یا شہید۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا: دسواں شخص کون تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34116، ترقيم محمد عوامة 32611)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34116 in Urdu