مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32615 ترقیم الشثری: -- 34120
٣٤١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد الله قال: مشيت مع النبي ﷺ إلى امراة رجل من الانصار، قال: فرشت له اصول نخل وذبحت لنا شاة، فقال رسول الله ﷺ:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، فدخل ابو بكر، ثم قال:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، فدخل عمر، ثم قال:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، ئم قال:"اللهم إن شئت جعلته عليا"، فدخل علي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن محمد بن عقيل، أخرجه أحمد (١٥١٦٢)، والطبراني في الأوسط (٦٩٩٨)، والحاكم ٣/ ١٣٦، والطيالسي (١٦٧٤).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کی بیوی کے پاس گیا تو ا س نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی دری بچھائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا۔ پھر فرمایا: اے اللہ! اگر تو چاہے تو یہ آدمی علی رضی اللہ عنہ کو بنا دے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34120، ترقيم محمد عوامة 32615)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34120 in Urdu