مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32625 ترقیم الشثری: -- 34130
٣٤١٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: ذكر (رجلان عثمان) (١) ⦗١٩⦘ فقال احدهما: قتل شهيدا، فتعلق به الآخر فاتى به عليا فقال: (إن) (٢) هذا يزعم ان عثمان بن عفان قتل شهيدا، قال: قلت: (ذلك؟) (٣) قال: نعم، اما تذكر يوم اتيت النبي ﷺ وعنده ابو بكر وعمر وعثمان فسالت النبي ﷺ فاعطاني، وسالت ابا بكر فاعطاني، وسالت عمر فاعطاني، وسالت عثمان فاعطاني، فقلت: يا رسول الله ادع الله ان يبارك لي قال:"ومالك لا يبارك لك وقد اعطاك نبي وصديق وشهيدان" فقال علي: دعه دعه دعه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: تقديم وتأخير.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (ذاك).
(٤) مرسل؛ محمد تابعي، أخرجه ابن أبي عمر كما في المطالب (٣٩٠٤)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٩٦، وبحشل في تاريخ واسط ص ٢١٠، وأبو يعلى (١٦٠١)، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ٤٧١.
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پس ان میں سے ایک کہنے لگا۔ ان کو شہید کردیا گیا، تو دوسرا اس کو پکڑ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا اور کہنے لگا: بلاشبہ یہ شخص کہتا ہے کہ یقینا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تھا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے یہ کہا ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! کہا آپ رضی اللہ عنہ کو یاد نہیں وہ دن جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا کیا۔ پس میں نے عرض کی۔ اے اللہ کے رسول 5! میرے لیے برکت کی دعا فرما دیجئے اللہ مجھے برکت عطا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے برکت کیوں نہیں دی جائے گی حالانکہ تجھے ایک نبی، اور ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے؟! پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34130، ترقيم محمد عوامة 32625)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34130 in Urdu