مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
105. في الرجل يصلي (بعض) صلاته لغير القبلة، من قال: (يعتد بها)
ایک آدمی قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کر کے نماز پڑھ لے اور اسے بعد میں علم ہو تو وہ کیا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 3401 ترقیم الشثری: -- 3416
٣٤١٦ - حدثنا حفص عن حجاج قال: سالت عطاء عن الرجل صلى في يوم غيم فإذا هو قد صلى إلى غير القبلة، قال: يجزئه.
حدثنا حفص، عن حجاج، قال: سالت عطاء عن الرجل صلى في يوم غيم فإذا هو قد صلى إلى غير القبلة، قال:" يجزئه"،
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو گھٹا کے دن قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لے۔ حضرت عطاء نے فرمایا کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کرنے والے شخص نے مجھے بتایا ہے کہ وہ دونوں حضرات بھی یہی کہتے تھے کہ ان کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3416، ترقيم محمد عوامة 3401)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 3416 in Urdu