🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32741 ترقیم الشثری: -- 34249
٣٤٢٤٩ - حدثنا ابو معاوية عن موسى بن مسلم عن عبد الرحمن بن سابط عن سعد قال: قدم معاوية في بعض حجاته فاتاه سعد فذكروا عليا فنال منه معاوية، ⦗٥٩⦘ فغضب سعد فقال: (تقول) (١) هذا لرجل، سمعت رسول الله ﷺ يقول له: ثلاث خصال لان تكون لي خصلة منها احب إلي من الدنيا وما فيها، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من كنت مولاه فعلي مولاه"، وسمعت النبي ﷺ يقول:"انت مني بمنزلة هارون من موسى، إلا انه لا نبي بعدي"، وسمعت رسول الله ﷺ يقول:"لاعطين الراية رجلا يحب الله ورسوله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يقول).
(٢) منقطع؛ عبد الرحمن بن سابط لم يسمع من سعد، أخرجه ابن ماجه (١٢١)، والنسائي في الخصائص (١٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٨٧)، وأصله عند مسلم (٢٤٠٤)، وأحمد (١٦٠٨).

حضرت عبدالرحمن بن سابط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہایک حج کے موقع پر تشریف لائے تو حضرت سعد رضی اللہ عنہان کے پاس آئے تو لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا اس پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کچھ الفاظ کہے پس حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو غصہ آگیا آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ بات ایسے آدمی کے بارے میں کر رہے ہو کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بارے میں یہ تین خصوصیات ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ اور مجھے ان خصوصیات میں سے کسی ایک کا مل جانا میرے نزدیک دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے۔ اس سے بھی پسند ہے۔ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جس کا دوست ہوں۔ علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ میں نے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے نزدیک ایسے ہی ہو جیسا کہ حضرت ہارون علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھے۔ مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ اور میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ میں ضرور بالضرور ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34249، ترقيم محمد عوامة 32741)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34249 in Urdu