مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32755 ترقیم الشثری: -- 34263
٣٤٢٦٣ - حدثنا شريك عن ابي (يزيد) (١) الاودي عن ابيه قال: دخل ابو هريرة المسجد فاجتمعنا إليه فقام إليه شاب فقال: انشدك بالله اسمعت رسول الله ﷺ يقول:"من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه"، فقال: نعم، فقال: الشاب انا منك برئ، (اشهد انك قد) (٢) (عاديت من والاه وواليت من عاداه) (٣) ، قال: فحصبه الناس بالحصا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (زيد).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) تقديم وتأخير في [أ، ب]: (واليت من عاداه، وعاديت من والاه).
(٤) ضعيف؛ لضعف أبي يزيد الأودي، أخرجه أبو يعلى (٦٤٢٣)، والبزار (٢٥٣١/ كشف)، والطبراني في الأوسط (١١١١)، وابن عدي ٣/ ٨٠، وابن عساكر ٤/ ١٢، وابن جرير كما في البداية والنهاية ٥/ ٢١٣.
حضرت ابو یزید الاودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے پھر ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا: میں آپ رضی اللہ عنہ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں۔ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو بھی اس کو دوست بنا جو علی رضی اللہ عنہ کو دوست رکھتا ہو۔ اور تو اس سے دشمنی کر جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! پھر وہ نوجوان کہنے لگا: میں آپ رضی اللہ عنہ سے بری ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ رضی اللہ عنہ نے دشمنی کی اس شخص سے جو ان کو دوست رکھتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوستی کی اس شخص سے جو ان سے دشمنی رکھتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگوں نے اس نوجوان کو کنکریاں ماریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34263، ترقيم محمد عوامة 32755)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34263 in Urdu