🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32760 ترقیم الشثری: -- 34268
٣٤٢٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: بينما النبي ﷺ (١) عنده نفر من اصحابه، فارسل إلى نسائه فلم يجد عند امراة منهن شيئا، فبينما هم كذلك إذ هم بعلي قد اقبل (شعشا) (٢) مغبرا، على عاتقه قريب من صاع من تمر قد عمل بيده، فقال النبي ﷺ:"مرحبا بالحامل والمحمول"، ثم اجلسه ⦗٦٧⦘ فنفض عن راسه التراب، ثم قال:"مرحبا بابي تراب"، فقربه فاكلوا حتى صدروا، ثم ارسل إلى نسائه كل واحدة منهن طائفة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: ﵇.
(٢) في [هـ]: (أشعث).
(٣) مرسل ضعيف؛ ابن أبي ليلى تابعي، ويزيد ضعيف.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ان کے اصحاب کی ایک جماعت تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس کھانے کا پیغام بھیجا لیکن کسی بھی بیوی کے پاس کھانے کی کوئی چیز بھی نہ ملی۔ تو اچانک حضرت علی رضی اللہ عنہ سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے جو غبار آلود اور پراگندہ حال میں تھے اور ان کے کندھے پر ایک صاع کے قریب کھجوریں تھیں۔ جو انہوں نے مزدوری کر کے حاصل کی تھیں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خوش آمدید بوجھ اٹھانے والے کو اور اٹھائے ہوئے بوجھ کو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پاس بٹھایا اور ان کے سر سے مٹی جھاڑی پھر ارشاد فرمایا: خوش آمدید ابوتراب! پھر انہوں نے کھجوروں کو قریب کیا۔ یہاں تک کہ سب نے سیر ہو کر کھائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تمام ازواج مطہرات کو بھی اس میں سے حصہ بھیجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34268، ترقيم محمد عوامة 32760)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34268 in Urdu