مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32774 ترقیم الشثری: -- 34283
٣٤٢٨٣ - حدثنا يحيى بن يعلى عن يونس بن خباب عن انس قال: خرجت انا وعلي مع رسول الله ﷺ في (حائط) (١) المدينة، فمررنا بحديقة، فقال (علي) (٢) : ما احسن هذه الحديقة يا رسول الله؟ قال: فقال رسول الله ﷺ:"حديقتك في الجنة احسن منها يا علي"، حتى مر بسبع حدائق، كل ذلك يقول علي: ما احسن هذه الحديقة يا رسول الله، فيقول:"حديقتك في الجنة احسن (من هذه) (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (حوائط).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (منها).
(٤) ضعيف جدًا، يونس بن خباب منكر الحديث، أخرجه ابن عدي ٧/ ١٧٣، وابن الجوزي في العلل (٣٨٩).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغات میں تشریف لے گئے۔ پس ہم لوگ ایک باغ کے پاس سے گزرے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ کتنا خوبصورت باغ ہے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ! تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ زیادہ خوبصورت ہے۔ یہاں تک کہ سات باغوں کے پاس سے گزرے ہر جگہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ باغ کتنا خوبصورت ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جاتے: تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ خوبصورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34283، ترقيم محمد عوامة 32774)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34283 in Urdu