مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. ما ذكر في عبد الله بن مسعود ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32907 ترقیم الشثری: -- 34417
٣٤٤١٧ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا الاعمش عن حبة بن جوين قال: كنا جلوسا عند علي فذكرنا بعض قول (عبد) (١) الله، واثنى القوم عليه فقالوا يا امير المؤمنين ما راينا رجلا احسن خلقا ولا ارفق تعليما ولا اشد ورعا ولا احسن مجالسة من ابن مسعود، فقال علي: نشدتكم الله إنه للصدق من قلوبكم؟ قالوا: نعم، قال: اللهم إني اشهدك (اني) (٢) اقول مثل ما قالوا، او افضل (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في [أ، ب]: (أنني).
(٣) زيادة في [جـ]: (حدثنا يعلى قال: حدثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: سمعت أبا موسى يقول: لمجلس وأفضل)، وهو تكرار لما بعده.
(٤) ضعيف؛ لضعف حبة بن جوين.
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حبہ بن جُوین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں ہم نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی کچھ باتوں کا ذکر کیا اور لوگ ان کی تعریف کرنے لگے اور کہا: اے امیر المؤمنین! ہم نے کسی شخص کو بھی نہیں دیکھا جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے زیادہ اچھے اخلاق والا، تعلیم میں نرمی کرنے والا، اور سب سے زیادہ تقوے والا، اور اچھی مجلسوں والا ہو، اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم یہ بات صدق دل سے کہہ رہے ہو؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! بیشک میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ بلاشبہ میں بھی وہی بات کہتا ہوں جو ان لوگوں نے کہی۔ کہ وہ افضل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34417، ترقيم محمد عوامة 32907)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34417 in Urdu