مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما قالوا: في سبي الجاهلية والقرابة
بعض لوگوں نے زمانہ جاہلیت کے قید اور قریبی رشتہ داروں کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33298 ترقیم الشثری: -- 34815
٣٤٨١٥ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن صدقة عن (رياح) (٢) بن الحارث قال: كان عمر يقضي فيما (سبت) (٣) العرب بعضها (على) (٤) بعض قبل الإسلام وقبل ان يبعث النبي ﷺ ان من عرف احدا من اهل بيته مملوكا من حي من احياء العرب ⦗٢٣٢⦘ (ففداه) (٥) العبد بالعبدين، والامة بالامتين (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فضل).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (رباح).
(٣) في [أ، ب]: (لسب).
(٤) في [هـ]: (من).
(٥) في [هـ]: (ففداؤ).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ١٥٣.
حضرت رباح بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرب کے ان قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے اسلام سے پہلے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک دوسرے کو قیدی بنا لیا تھا۔ کہ جو شخص بھی اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو جانتا ہو کہ وہ عرب کے قبیلوں میں سے فلاں قبیلہ میں غلام ہے۔ تو اس کا فدیہ ایک غلام کے بدلے دو غلام ہوگا۔ اور ایک باندی کے بدلے دو باندیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34815، ترقيم محمد عوامة 33298)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34815 in Urdu