مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33423 ترقیم الشثری: -- 34948
٣٤٩٤٨ - حدثنا شبابة قال: ثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن عبيد الله (١) بن عتبة قال: كان ناس من بني حنيفة ممن كانوا مع مسيلمة الكذاب يفشون احاديثه ويتلونه، فاخذهم ابن مسعود (فكتب ابن مسعود) (٢) إلى عثمان فكتب إليه: ان ادعهم إلى الإسلام فمن شهد منهم ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله ﷺ واختار الإيمان على الكفر فاقبل ذلك منهم وخل سبيلهم، فإن ابوا فاضرب اعناقهم، فاستتابهم فتاب بعضهم، وابى بعضهم فضرب اعناق الذين ابوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بن عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ب، هـ].
(٣) منقطع؛ عبيد اللَّه لم يسمع من ابن مسعود، أخرجه الطحاوي ٣/ ٢١١.
حضرت عبید اللہ ابن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو حنیفہ قبیلہ کے کچھ لوگ جو مسیلمہ کذاب کے ساتھ تھے وہ اس کی باتوں کو ظاہر کرتے تھے اور ان کی تلاوت کرتے تھے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو پکڑ لیا پھر ان کے بارے میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر اطلاع دی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر جواب دیا کہ ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دو، پس ان میں سے جو تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یقینا محمد 5 اللہ کے رسول ہیں۔ اور کفر کو چھوڑ کر ایمان کو اختیار کرلے تو تم ان سے ایمان کو قبول کرلو اور ان کا راستہ چھوڑ دو۔ اور اگر وہ انکار کردیں تو تم ان کی گردنیں مار دو، پس حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے توبہ طلب کی۔ ان میں سے بعض نے توبہ کرلی اور بعض نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے انکار کرنے والوں کی گردنیں اڑا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34948، ترقيم محمد عوامة 33423)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34948 in Urdu