مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. ما قالوا: في المرتد إذا لحق بأرض العدو وله امرأة ما حالهما؟
اس مرتد کا بیان جو دشمن کے ملک میں چلا جائے اور اس کی بیوی بھی ہو تو ان دونوں کا کیا حکم ہو گا؟
ترقیم عوامۃ: 33432 ترقیم الشثری: -- 34957
٣٤٩٥٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عامر والحكم قالا: في الرجل المسلم يرتد عن الإسلام ويلحق بارض العدو (قالا) (١) : تعتد امراته ثلاثة قروء إن كانت تحيض، وإن كانت لا تحيض فثلاثة اشهر، وإن كانت حاملا ان تضع حملها، ويقسم ميراثه بين امراته وورثته من المسلمين، ثم تزوج إن شاءت، وإن هو رجع فتاب من قبل ان تنقضي عدتها ثبتا على نكاحهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فلا).
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جو مسلمان اسلام سے مرتد ہوجائے اور دشمن کے ملک میں چلا جائے۔ ان دونوں نے فرمایا: اگر اس کی بیوی کو حیض آتا ہوگا تو وہ تین حیض عدت گزارے گی۔ اور اگر اس کو حیض نہیں آتا ہوگا تو وہ تین مہینے عدت گزارے گی، اور اگر وہ حاملہ ہوگی تو وضع حمل اس کی عدت ہوگی۔ اور پھر اس مرتد کی وراثت اس کی بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردی جائے گی۔ پھر اگر وہ عورت چاہے تو نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر مرتد لوٹ آئے اور اپنی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے توبہ کرلے تو ان دونوں کو سابقہ نکاح پر برقرار رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34957، ترقيم محمد عوامة 33432)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34957 in Urdu