مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33543 ترقیم الشثری: -- 35078
٣٥٠٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يحيى بن عمرو بن سلمة الهمداني عن ابيه عن عبيدة السلماني قال: قال لي عمر: كم ترى الرجل يكفيه من عطائه؟ ⦗٢٩٧⦘ (قال) (١) : قلت: كذا وكذا، قال: لإن بقيت لاجعلن عطاء الرجل اربعة آلاف: الفا لسلاحه، والفا لنفقته، والفا يجعلها في بيته، والفا لكذا وكذا، احسبه قال لفرسه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح؛ يحيى ثقة.
حضرت عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے کہ ایک آدمی کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہوگی؟ میں نے کہا: اتنی اور اتنی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں باقی رہا تو میں ضرور بالضرور ایک آدمی کی چار ہزار تنخواہ مقرر کروں گا۔ ایک ہزار اس کے ہتھیار کے لیے۔ ایک ہزار اس کے خرچہ کے لیے۔ اور ایک ہزار کو وہ گھر میں استعمال کرے۔ اور ایک ہزار اس اس چیز کے لیے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے گھوڑے کا ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35078، ترقيم محمد عوامة 33543)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35078 in Urdu