🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33551 ترقیم الشثری: -- 35086
٣٥٠٨٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن انس بن مالك وسعيد بن المسيب ان عمر بن الخطاب كتب المهاجرين على خمسة آلاف والانصار على اربعة آلاف، ومن (لم يشهد) (١) (بدرا) (٢) من اولاد المهاجرين على اربعة آلاف، وكان منهم اسامة بن زيد ومحمد بن عبد الله بن جحش وعمر بن ابي سلمة وعبد الله بن عمر (فقال) (٣) عبد الرحمن بن عوف: إن عبد الله ليس مثل هؤلاء، إن عبد الله من امره من امره فقال عبد الله بن عمر لعمر: إن كان حقا لي (فاعطنيه) (٤) ، وإلا فلا تعطنيه، فقال عمر لعبد الرحمن بن عوف: فاكتبني على اربعة آلاف، وعبد الله على خمسة آلاف، والله لا يجتمع انا وانت على خمسة آلاف، فقال عبد الله بن عمر: إن كان حقا فاعطنيه، وإلا فلا تعطنيه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (شهد)، وانظر: سنن البيهقي ٦/ ٣٥٠، وتاريخ دمشق ٣١/ ١٠٤.
(٢) في [جـ]: (بلدا).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٤) في [أ، ب]: (فأعطيته).
(٥) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد.

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ دونوں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مہاجرین کے لیے پانچ ہزار مقرر فرمائے اور انصار کے لیے چار ہزار مقرر فرمائے۔ اور مہاجرین کی اولاد میں سے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے ان کے لیے چار ہزار مقرر فرمائے۔ ان میں اسامہ بن زید، محمد بن عبد اللہ بن جحش، عمر بن ابی سلمہ اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما شامل تھے۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کی طرح نہیں ہیں۔ بیشک عبد اللہ تو ان کے امیر ہیں۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اگر یہ میرا حق ہے تو آپ رضی اللہ عنہ مجھے ضرور دیں ورنہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے ہرگز مت دیں۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے چار ہزار مقرر کردو۔ اور عبد اللہ کے پانچ ہزار مقرر کردو۔ اللہ کی قسم میں اور تو پانچ ہزار پر جمع نہیں ہوسکتے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر میرا حق ہے تو مجھے دے دیجئے ورنہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے ہرگز مت دیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35086، ترقيم محمد عوامة 33551)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35086 in Urdu