🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. ما قالوا: في المشركين يدعون المسلمين إلى غير ما ينبغي، أيجيبونهم أم لا، ويكرهون عليه؟
ان مشرکین کا بیان جو مسلمانوں کو ناجائز بات کی طرف بلاتے ہیں کیا وہ اس کا جواب دیں اس حال میں کہ ان کو مجبور کیا جا رہا ہو؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33721 ترقیم الشثری: -- 35260
٣٥٢٦٠ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن (عبد الملك) (١) بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال: دخل ابن مسعود وحذيفة على عثمان فقال عثمان لحذيفة: بلغني انك قلت كذا وكذا؟ قال: لا والله ما قلته، فلما خرج قال له عبد الله: (سالك) (٢) فلم (تقر له) (٣) ما سمعتك تقول؟ (قال) (٤) : إني اشتري ديني بعضه ببعض مخافة ان يذهب كله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (مالك).
(٣) في [هـ]: (تقوله)، وفي [ب]: (يقوله).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) صحيح.

حضرت نزال بن سبرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ددونوں حضرات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم نے اس طرح اور اس طرح کہا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! میں نے ایسا نہیں کہا: جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ چلے گئے تو حضرت عبداللہ نے ان سے کہا: انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور میں نے جو آپ کو بات کرتے ہوئے سنا تھا آپ رضی اللہ عنہ نے اس کا اقرار ہی نہیں کیا؟ انہوں نے فرمایا: یقینا میں نے اپنے دین کے بعض حصہ کو بعض حصے کے ساتھ خرید لیا اس خوف سے کہ دین سارا ہی نہ چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35260، ترقيم محمد عوامة 33721)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35260 in Urdu