مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
144. (باب من أسلم على شيء فهو له)
کوئی شخص کسی شرط پر مسلمان ہو اس کو وہ (مطلوبہ چیز) ملے گی
ترقیم عوامۃ: 34119 ترقیم الشثری: -- 35676
٣٥٦٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح قال: سالت عبيد الله ابن عمر عمن اسلم من اهل السواد فقال: من اسلم من اهل السواد ممن له ذمة فله ارضه وماله، ومن اسلم ممن لا ذمة له، وإنما اخذ عنوة فارضه للمسلمين.
حضرت حسن بن صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے جنگل، دیہات والوں کے اسلام کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: اھل السواد میں سے جو مسلمان ہوا اگر وہ ذمی تھا (جس کا عہد تھا) زمین اور مال اسی کا ہے اور جو اسلام لایا جس کا کوئی ذمہ نہ تھا، (عہد و معاہدہ نہ تھا) اور وہ بزور بازو فتح ہوا تو اس کی زمین مسلمانوں کیلئے ہے، حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مکتوب میں لکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35676، ترقيم محمد عوامة 34119)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35676 in Urdu