مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
190. ما جاء في الفرار من الزحف
جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34374 ترقیم الشثری: -- 35938
٣٥٩٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: حدثني عبد الله بن عمر انه كان في سرية من سرايا رسول الله ﷺ فحاص الناس حيصة (فكنت) (١) فيمن حاص، قال: فقلنا حين فررنا (من الزحف) (٢) : (كيف نصنع؟) (٣) وقد (فررنا من الزحف) (٤) ، وبؤنا بالغضب، فقلنا: ندخل المدينة فنبيت بها، فلا يرانا احد، قال: فلما دخلنا قلنا: لو عرضنا انفسنا على رسول الله ﷺ، فإن كانت لنا توبة اقمنا، وإن كان غير ذلك ذهبنا، قال: فجلسنا إلى رسول الله ﷺ قبل صلاة الغداة، فلما خرج قمنا إليه فقلنا: يا رسول الله نحن الفرارون، قال: فاقبل علينا فقال:"بل انتم العكارون"، (قال) (٥) : فدنونا ⦗٥٣٥⦘ فقبلنا يده وقلنا يا رسول الله: اردنا ان نفعل وان نفعل، قال:"انا فئة (المسلمين) (٦) " (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلبت).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (للمسلمين).
(٧) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه أحمد ٢/ ٧٠ (٥٣٨٤)، وأبو داود (٢٦٤٧)، والترمذي (١٧١٦)، والبخاري في الأدب (٩٧٢)، وابن سعد ٤/ ١٤٥، والحميدي (٦٨٧)، وابن الجارود (١٠٥٠)، وابن أبي حاتم في التفسير (٨٨٩٦)، والنحاس في الناسخ ١/ ٤٦٢، وسعيد بن منصور (٢٥٣٩)، والشافعي في السند ص ٢٠٧، والأم ٤/ ١٧١، وأبو يعلى (٥٥٩٦)، وتمام (٨٤١)، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٣٥٧، والبيهقي في الشعب (٤٣١١).
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ ایک سریہ میں شریک تھے، لوگوں نے بھاگنے کیلئے چکر لگانا شروع کردیئے فرماتے ہیں کہ میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا، جنگ سے فرار ہوتے وقت ہم نے کہا ہم کیا کریں کہ ہم جنگ سے فرار ہو رہے ہیں اور اللہ کے غضب کے مستحق ہو کر لوٹ رہے ہیں؟ ہم نے کہا کہ مدینہ چلتے ہیں اور وہاں رات گزارتے ہیں کہ کوئی ہمیں نہ دیکھے، راوی کہتے ہیں کہ پھر جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو اللہ کے نبی 5 کے سامنے پیش کردیں تو بہتر ہے اگر تو ہمارے لیے توبہ کی گنجائش ہے تو ہم اسی پر رہیں اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ ہے تو ہم واپس چلتے ہیں، ہم رسول اکرم 5 کے پاس صبح کی نماز سے قبل بیٹھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تو ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم جنگ سے فرار ہونے والوں میں سے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: بلکہ تم بھاگ کر دوبارہ لوٹنے والے ہو، راوی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب ہوئے تو ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم بھی اسی طرح کرنے کا ارادہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں مسلمانوں کا مدد گار ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35938، ترقيم محمد عوامة 34374)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35938 in Urdu