🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. في توجيه عمر إلى الشام
سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34542 ترقیم الشثری: -- 36117
٣٦١١٧ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس قال: اخبرني قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: لما قدم عمر الشام خطب الناس فقال: لا اعرفن رجلا طول (١) لفرسه في جماعة من الناس، قال: فاتى بغلام يحمل (قد ضربته رجل فرس، فقال له عمر: ما سمعت مقالتي بالامس؟ قال: بلى يا امير المؤمنين، قال: فما حملك على) (٢) ما صنعت؟ قال: رايت من الطريق خلوة، (قال) (٣) : ما اراك تعتذر بعذر، من (رجلان يحتسبان) (٤) على هذا فيخرجاه من المسجد فيوسعانه ضربا، والقوم سكوت لا يجيبه منهم احد، قال: ثم اعاد مقالته، فقال له ابو عبيدة: يا امير المؤمنين! ما ترى في وجوه القوم كراهة ان تفضح صاحبهم، قال: فقال لاهل الغلام: انطلقوا به فعالجوه، فوالله لان حدث به حدث لاجعلنك نكالا، قال: فبريء الغلام وعافاه الله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ريطها بحبل طويل نهى عنه لئلا تؤذي الفرس.
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: (وقال).
(٤) في [أ، هـ]: (رجل يجلبان).
(٥) صحيح.

حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام آئے تو آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص لوگوں کے درمیان اپنے گھوڑے کی لگام کو ڈھیلا نہ کرے۔ پھر اگلے دن آپ کے پاس ایک غلام لایا گیا جس کو اس کے گھوڑے نے لات ماری تھی۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا کہ کیا کل تم نے میری بات نہیں سنی تھی؟ اس نے کہا اے امیر المومنین! میں نے آپ کی بات سنی تھی۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ پھر تم نے ایسی حرکت کیوں کی؟ اس نے کہا کہ میں نے راستہ خالی دیکھا تو جانور کی رسی ڈھیلی کردی۔ پھر حضرت عمر نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ کون دو آدمی اسے مسجد سے باہر لے جا کر اسے سزا دیں گے۔ یہ بات سن کر کسی نے جواب نہ دیا۔ حضرت عمر نے پھر اپنی بات دہرائی تو حضرت ابو عبیدہ نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین! لوگوں کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ ان کا ساتھی یوں رسوا ہو۔ پھر حضرت عمر نے غلام کے رشتہ داروں سے کہا کہ اسے لے جاؤ اور اس کا علاج کراؤ۔ اگر آئندہ کسی نے یہ حرکت کی تو میں اسے سزا دوں گا۔ پھر وہ لڑکا درست ہوگیا اور اللہ تعالیٰ نے اسے عافیت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36117، ترقيم محمد عوامة 34542)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36117 in Urdu