مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35129 ترقیم الشثری: -- 36703
٣٦٧٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اول زمرة يدخلون الجنة من امتي على صورة القمر ليلة ⦗١٥٠⦘ البدر، ثم الذين يلونهم على اشد نجم في السماء إضاءة، ثم هم بعد ذلك منازل لا يتغوطون ولا يبولون ولا (يمتخطون) (١) ولا يبزقون، امشاطهم الذهب، ومجامرهم الالوة -قال ابو بكر: يعني العود- ورشحهم المسك، اخلاقهم على خلق رجل واحد على صورة ابيهم ادم (ستين) (٢) ذراعا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يتمخطون).
(٢) في [جـ]: (ستون).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٢٧)، ومسلم (٢٨٣٤).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں کے چاند کی طرح ہوں گے پھر ان کے بعد جو داخل ہوں گے وہ آسمان کے بہت زیادہ روشن ستاروں کی طرح ہوں گے، پھر ان کے بعد کچھ رتبے ہوں گے، نہ وہ قضائے حاجت کریں گے اور نہ پیشاب کریں گے نہ ناک صاف کریں گے اور نہ وہ تھوکیں گے ان کی کنگھی سونے کی ہوگی اور ان کی دھونی عود ہندی کی ہوگی ان کا پسینہ مشک کا، ان کے اخلاق ایک شخص کے اخلاق جیسے ہوں گے، حضرت آدم (ان کے والد) کی طرح ساٹھ زراع قد ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36703، ترقيم محمد عوامة 35129)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36703 in Urdu