🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35138 ترقیم الشثری: -- 36712
٣٦٧١٢ - حدثنا وكيع بن الجراح عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة قال: ﴿وسيق الذين اتقوا ربهم إلى الجنة زمرا...﴾ [الزمر: ٧٣] حتى إذا انتهوا إلى باب من ابواب الجنة وجدوا عند بابها شجرة (يخرج) (١) من تحت (ساقها) (٢) عينان فياتون إحداهما كانما امروا بها فيتطهرون (منها) (٣) فتجري عليهم نضرة ⦗١٥٣⦘ النعيم، قال: فلا (تتغير) (٤) ابشارهم بعدها ابدا، ولا تشعث شعورهم بعدها ابدا، كانما دهنوا (بالدهان) (٥) ، قال: ثم يعمدون إلى الاخرى فيشربون منها فتذهب (ما) (٦) في بطونهم من اذى (و) (٧) قذى وتتلقاهم الملائكة فيقولون: ﴿سلام عليكم طبتم فادخلوها خالدين﴾ قال: ويتلقى كل غلمان صاحبهم يطيفون به فعل الولدان بالحميم يقدم من الغيبة، (٨) ابشر قد اعبد الله لك من الكرامة كذا، (قال) (٩) : ويسبق غلمان من غلمانه إلى ازواجه من الحور العين فيقولون (لهن) (١٠) : هذا فلان -باسمه في الدنيا- قد اتاكن، قال: فيقلن: انتم رايتموه؟ فيقولون: نعم قال: فيستخفهن الفرح حتى يخرجن إلى اسكفة الباب، قال: ويدخل الجنة فإذا نمارق مصفوفة واكواب موضوعة وزرابي مبثوثة، فيتكئ على اريكة من ارائكه، قال: فينظر إلى تاسيس بنيانه فإذا هو قد اسس على جندل اللؤلؤ بين اصفر واحمر واخضر ومن كل لون، قال: ثم يرفع طرفه إلى سقفه فلولا ان الله قدره له لالم بصره ان يذهب بالبرق ثم قرا: ﴿وقالوا الحمد لله الذي هدانا لهذا (وما كنا لنهتدي لولا ان هدانا الله) (١١) ﴾ [الاعراف: ٤٣] (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (تخرج).
(٢) في [ط، هـ]: (ساقيها).
(٣) في [هـ]: (فيها).
(٤) في: [هـ] (تتغبر).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [جـ]: (بما).
(٧) في [هـ]: (أو).
(٨) في [هـ]: زيادة (يقولون).
(٩) سقط من: [هـ].
(١٠) سقط من: [هـ].
(١١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(١٢) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق، أخرجه ابن أبي حاتم (١٨٤١٣)، وعبد الرزاق في التفسير ٣/ ١٧٦، وابن جرير ٢٤/ ٣٥، والثعلبي في التفسير ٨/ ٢٥٨، والضياء ٢ (٥٤١)، والبغوي في الجعديات (٢٥٦٩)، وإسحاق كما في المطالب (٤٦٠١)، وابن المبارك في الزهد ١/ ٥٠٩، والبيهقي في البعث (٢٤٦)، وأبو نعيم في صفة الجنة (٢٨٠).

حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن کریم آیت { وَسِیقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ جب جنتی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر پہنچیں گے تو اس کے دروازے کے پاس ایک درخت پائیں گے اس کی جڑوں سے دو چشمے جاری ہوں گے وہ جنتی انہی میں سے ایک پر آئیں گے جیسا کہ ان کو حکم دیا گیا ہو اور پھر وہ اس سے طہارت حاصل کریں گے، پھر ان پر نضرۃ النعیم کا پانی چلایا جائے گا پھر اس کے بعد ان کے بدن میں تبدیلی نہ آئے گی پھر اس کے بعد پراگندہ نہ ہوں گے گویا کہ ان پر تیل یا روغن ملا ہو پھر وہ دوسرے چشمے پر آئیں گے اور اس میں سے پییں گے، اس کے پینے کی وجہ سے ان کے پیٹ کی ہر قسم کی بیماری اور تکلیف دور ہوجائے گی۔ ٢۔ فرشتوں کی ان سے ملاقات ہوگی فرشتے ان سے کہیں گے { سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ، فَادْخُلُوہَا خَالِدِینَ } راوی فرماتے ہیں: خوشخبری ہے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے کرامت تیار کر رکھی ہے، پھر ان کے غلاموں میں سے کچھ غلام ان کی حوروں کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے یہ فلاں ہے (ان کے دنیا کے نام کے ساتھ پکاریں گے) تمہارے پاس آئیں گے، وہ حوریں پوچھیں گی تم نے ان کو دیکھا ہے؟ وہ کہیں گے کہ جی ہاں، پس وہ حوریں خوشی کو ہلکا سمجھیں گی اور دروازے کی دہلیز سے نکل جائیں گی۔ ٣۔ وہ جتنی جنت میں داخل ہوگا تکیے لگے ہوں گے پیالے رکھے ہوں گے، کپڑے بکھرے ہوں گے، وہ ان میں سے ایک تکیہ پر ٹیک لگائے گا، پھر وہ ان کی بنیادوں کی طرف دیکھے گا، ان کی بنیادیں زرد سرخ اور سبز رنگ کے بڑے موتیوں سے رکھی گئیں ہیں، پھر وہ چھت کی طرف دیکھے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو قدرت نہ دی ہوتی تو اس چمک کی وجہ سے اس کی بینائی زائل ہوجاتی پھر آپ نے یہ آیت پڑھی { وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَانَا لِہَذَا، وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ أَنْ ہَدَانَا اللَّہُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36712]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36712، ترقيم محمد عوامة 35138)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36712 in Urdu