مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35142 ترقیم الشثری: -- 36716
٣٦٧١٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن عبد الله بن ابي الهذيل ان موسى -او غيره- من الانبياء قال: يا رب كيف يكون هذا منك؟ اولياؤك في الارض (خائفون) (١) يقتلون، ويطلبون (ويقطعون) (٢) ، واعداؤك ياكلون ما شاؤوا ويشربون ما شاؤوا -ونحو هذا- فقال: انطلقوا بعبدي إلى الجنة فينظر ما لم ير مثله ⦗١٥٥⦘ قط إلى اكواب موضوعة ونمارق مصفوفة وزرابي مبثوثة، وإلى الحور العين وإلى الثمار وإلى الخدم كانهم لؤلؤ مكنون، فقال: ما ضر اوليائي ما اصابهم في الدنيا إذا كان مصيرهم إلى هذا، ثم قال: انطلقوا بعبدي (٣) ، فانطلق به إلى النار فيخرج منها عنق فصعق العبد، ثم افاق (فقال) (٤) : ما نفع اعدائي ما اعطيتهم في الدنيا إذا كان مصيرهم إلى هذا، قال: لا شيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (جائعون).
(٢) في [هـ]: (فلا يعطون)، وفي [جـ]: (ويعطون)، وسقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: زيادة (هذا).
(٤) في [ب]: (ثم قال).
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن ابو الھذیل سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دریافت کیا اے اللہ! یہ معاملہ آپ کی طرف سے کیسا عجیب ہوتا ہے؟ آپ کے دوست (نیک لوگ) دنیا میں خوفزدہ رہتے ہیں ان کو قتل کیا جاتا ہے، ان کو پکڑا جاتا ہے پھر ان کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں اور آپ کے دشمن جو چاہتے ہیں کھاتے ہیں اور جو چاہتے ہیں پیتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے کو جنت کی سیر کر واؤ، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے وہاں وہ نعمتیں دیکھیں جو اس سے پہلے نہ دیکھی تھیں، رکھے ہوئے پیالے، سیدھے رکھے ہوئے تکیے اور بکھرے ہوئے کپڑے، اور حورعین اور مختلف پھل اور خدام جیسے کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہوں ان سب کی سیر کروائی گئی اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: جب میرے دوستوں کا ٹھکانا یہ ہو تو دنیا میں جو بھی تکالیف انہیں پہنچے ان کو نقصان ہے؟ پھر ارشاد فرمایا: میرے بندے کو جہنم کی سیر کر واؤ، چناچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جہنم لے جایا گیا، اس میں ایک جماعت دیکھی، ان کو دیکھ کر حضرت موسیٰ علیہ السلام بےہوش ہوگئے، پھر آپ کو کچھ افاقہ ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب میرے دشمنوں کا ٹھکانہ یہ ہو تو پھر دنیا میں ان کو جو بھی نعمتیں ملیں ان کو فائدہ ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کچھ بھی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36716]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36716، ترقيم محمد عوامة 35142)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36716 in Urdu