مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35150 ترقیم الشثری: -- 36724
٣٦٧٢٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"اني لاعرف آخر اهل النار خروجا من النار رجل يخرج منها زحفا فيقال له: انطلق فادخل الجنة، قال: فيذهب فيدخل الجنة فيجد الناس قد اتخذوا المنازل فيرجع فيقول: يا رب قد اخذ الناس المنازل قال: فيقال له: اتذكر الزمان الذي كنت فيه، فيقول: نعم، قال: فيقال له: تمن، فيتمنى، فيقال ⦗١٥٩⦘ (له) (١) : لك الذي تمنيت وعشرة اضعاف الدنيا، قال: فيقول له: اتسخر بي وانت الملك؟" قال: لقد رايت رسول الله ﷺ ضحك حتى بدت نواجذه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لك).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٧١)، ومسلم (١٨٦).
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشاد فرمایا: میں اس آخری شخص کو بھی جانتا ہوں جو جہنم سے نکلے گا یہ وہ شخص ہوگا جو جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا اس کو کہا جائے گا چلو اور جنت میں داخل ہوجاؤ وہ جائے گا اور جنت میں داخل ہوجائے گا وہ وہاں جائے گا تو لوگ پہلے ہی رتبہ حاصل کرچکے ہوں گے۔ وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا اے اللہ! لوگوں نے تو اپنے رتبے حاصل کرلیے ہیں اس سے کہا جائے گا کیا تجھے وہ زمانہ یاد ہے جس میں تو تھا؟ وہ عرض کرے گا جی اس سے کہا جائے گا تو تمنا اور خواہش کر وہ خواہش کرے گا اسے کہا جائے گا جو تو نے خواہش کی ہے یہ بھی تیرے لیے ہے اور دنیا سے دس گنا زیادہ بھی تیرے لیے ہے وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! آپ بادشاہ ہو کر مجھ سے مزاق کر رہے ہیں؟ راوی فرماتے ہیں کہ یہ بات بیان کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اتنا مسکرائے کہ آپ کی داڑھیں مبارک میں نے دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36724، ترقيم محمد عوامة 35150)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36724 in Urdu