🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35243 ترقیم الشثری: -- 36817
٣٦٨١٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن المنهال بن عمرو عن سعيد ابن جبير (و) (١) عن عبد الله بن الحارث عن ابن عباس قال: قال نبي من الانبياء: اللهم العبد من عبيدك يعبدك ويطيعك ويجتنب سخطك، تزوي عنه الدنيا وتعرض له البلاء، والعبد يعبد غيرك ويعمل بمعاصيك فتعرض له الدنيا وتزوي عنه البلاء، قال: فاوحى الله إليه إن العباد و (البلاد) (٢) لي، كل يسبح بحمدي، فاما عبدي المؤمن فتكون له سيئات فإنما اعرض له البلاء وازوي عنه الدنيا، (فتكون كفارة لسيئاته، واجزيه إذا لقيني، واما عبدي الكافر فتكون له الحسنات فازوي عنه البلاء واعرض له الدنيا فتكون) (٣) جزاء لحسناته واجزيه سيئاته حين يلقاني (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [هـ]: (البلاء).
(٣) ما بين القوسين سقط من: [ب].
(٤) صحيح؛ وورد مرفوعًا، أخرجه الطبراني (١٢٧٣٥)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١٢٣.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبیوں میں سے ایک نبی نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا اے اللہ! تیرے بندوں میں سے ایک بندہ تیری عبادت کرتا ہے تیری اطاعت کرتا ہے اور آپ کی ناراضگی سے بچتا ہے، آپ دنیا کو اس سے دور کر کے مصائب اس کے قریب فرما دیتے ہیں اور وہ بندہ جو تیرے غیر کی پوجا کرتا ہے اور تیرے نافرمانی والے اعمال کرتا ہے آپ دنیا اس کے قریب اور مصائب کو اس سے دور کردیتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ سب بندے اور شہر میرے ہیں سب میری تسبیح کرتے ہیں بہر حال مومن بندہ، اس کے کچھ گناہ بھی ہوتے ہیں میں مصائب کو اس کو قریب کر کے دنیا کو اس سے دور کردیتا ہوں وہ اس کی خطاؤں کا کفارہ ہوجاتا ہے اور جب وہ میرے پاس آئے گا میں اس کو بدلہ دوں گا اور میرا کافر بندہ اس کی کچھ نیکیاں بھی ہوتی ہیں میں بلاؤں کو اس سے دور اور دنیا کو قریب کردیتا ہوں وہ اس کی نیکیوں کا کفارہ ہوجاتے ہیں اور میں اس کے گناہوں کی سزا اس کو تب دوں گا جب وہ میرے پاس آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36817، ترقيم محمد عوامة 35243)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36817 in Urdu