🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35266 ترقیم الشثری: -- 36840
٣٦٨٤٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن شهر بن حوشب عن ام الدرداء عن ابي الدرداء قال: يلقى على اهل النار الجوع حتى يعدل عنهم ما هم فيه من العذاب، قال: فيستغيثون فيغاثون بالضريع لا يسمن ولا يغني من جوع فيستغيثون فيغاثون بطعام ذي غصة فيذكرون انهم كانوا يجيزون الغصص بالشراب، فيستغيثون فيغاثون بماء من حميم في كلاليب من حديد، فإذا ادنوه إلي وجوههم شوى وجوههم، فإذا ادخلوه بطونهم قطع ما في بطونهم، قال: فينادون: ﴿دعوا ربكم يخفف عنا يوما من العذاب﴾ قال: فيجابون: ﴿اولم تك تاتيكم رسلكم بالبينات قالوا بلى (قالوا) (١) فادعوا وما دعاء الكافرين إلا في ضلال﴾ [غافر: ٤٩ و ٥٠] قال: فيقولون: نادوا مالكا فينادون: ﴿يامالك ليقض علينا ربك﴾ قال: فاجابهم: ⦗١٨٦⦘ ﴿إنكم ماكثون﴾ [الزخرف: ٤٣] قال: فيقولون ادعوا ربكم فلا شيء ارحم بكم من ربكم قال: فيقولون: ﴿ربنا اخرجنا منها فإن عدنا فإنا ظالمون﴾! قال: فيجيبهم: ﴿اخسئوا فيها ولا تكلمون﴾ [المؤمنون: ١٠٧ و ١٠٨] قال: فعند ذلك يئسوا من كل خير وياخذون في الويل والشهيق والثبور (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (قال).
(٢) منقطع حكمًا؛ شهر مدلس، أخرجه ابن أبي الدنيا في صفة النار (٨٤)، وابن جرير ١٨/ ٥٩، وقد ورد مرفوعًا أخرجه الترمذي (٢٥٨٦)، وابن جرير ١٨/ ٥٩، والثعلبي في التفسير ٨/ ٢٤٥، والدينوري في المجالسة (٨٤٦).

حضرت ابو الدرداء سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو بھوک ستائے گی، پھر وہ مدد طلب کریں گے، ان کی ضریع سے مدد کی جائے گی جو ان کا پیٹ نہیں بھرے گی اور نہ ہی ان کو صحت مند کرے گی وہ پھر مدد طلب کریں گے تو ان کی طعام ذی غصۃ سے مدد کی جائے گی (جو گلے میں اٹک جاتی ہے) پھر وہ یاد کریں گے کہ گلے میں اٹک جانے والی چیز کو پینے والی چیز سے دور کرتے تھے، پھر وہ طلب کریں گے پھر ان کو لوہے کے برتنوں میں گرم کھولتا پانی پیش کیا جائے گا، جب وہ اس کو قریب کریں گے تو وہ ان کے چہروں کو جلا دے گا، اور جب اس کو پییں گے تو ان کے پیٹ کے تمام اعضاء کو کاٹ ڈالے گا، پھر وہ پکاریں گے { اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ، قَالُوا بَلَی، قَالُوا فَادْعُوَا، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ } پھر وہ کہیں گے مالک کو آواز دو تو وہ کہیں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } مالک ان کو جواب دے گا {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر وہ کہیں گے اپنے رب کو پکارو، بیشک تمہارے رب سے زیادہ کوئی چیز رحم کرنے والی تم پر نہیں ہے، پھر وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونِ } پھر وہ ہلاکت و بربادی اور چیخ و پکار کو لازم پکڑیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36840، ترقيم محمد عوامة 35266)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36840 in Urdu