🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته
جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35321 ترقیم الشثری: -- 36895
٣٦٨٩٥ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن ابي (سنان) (١) عن عمرو بن مرة عن ابي صالح قال: يحاسب يوم القيامة الذين ارسل إليهم الرسل، فيدخل الله الجنة من اطاعه ويدخل النار من عصاه، (ويبقى) (٢) قوم من الولدان والذين هلكوا في الفترة ومن غلب على (عقله فيقول الله ﵎: إنكم قد رايتم انما ادخلت الجنة من اطاعني، وادخلت) (٣) النار من عصاني وإني آمركم ان تدخلوا هذه النار، فيخرج لهم عنق منها، فمن دخلها كانت نجاته، ومن نكص فلم يدخلها كانت هلكته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حنان).
(٢) في [ب]: (وتبقى).
(٣) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].

حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کی طرف رسول بھیجے ہیں ان کا حساب فرمائیں گے، پھر اللہ ان لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا جنہوں نے اس کی اطاعت کی ہے۔ اور جنہوں نے نافرمانی کی ہوگی ان کو جہنم میں داخل فرمائے گا پھر بچے باقی رہ جائیں گے اور وہ لوگ جو فترۃ الوحی کے زمانے میں فوت ہوئے ہوں گے اور وہ لوگ جو مجنوں تھے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بیشک تم نے دیکھ لیا جس نے میری نافرمانی کی اس کو جہنم میں داخل کردیا پس میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس آگ میں داخل ہوجاؤ پھر ان کیلئے اس میں سے ایک گردن نمو دار ہوگی پس جو اس میں داخل ہوگا اس کیلئے نجات ہوگی اور جو رکے گا اور داخل نہ ہوگا اس کیلئے ہلاکت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36895، ترقيم محمد عوامة 35321)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36895 in Urdu