🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
اﷲ کی رحمت کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35350 ترقیم الشثری: -- 36924
٣٦٩٢٤ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن عبد الله بن عبد الله عن سعد مولى طلحة عن ابن عمر قال: بينا رجل يقال له: الكفل يعمل بالمعاصي، فاعجبته امراة فاعطاها (خمسين) (١) دينارا، فلما قعد منها مقعد (الرجل) (٢) ارتعدت، فقال لها: مالك؛ قالت: هذا عمل ما عملته قط، قال: انت تجزعين من هذه الخطيئة، وانا اعمله مذ كذا وكذا، والله لا اعصي الله ابدا، قال: فمات من ليلته فلما اصبح بنو إسرائيل (قال) (٣) : من يصلي على فلان؟ قال ابن عمر: فوجد مكتوبا على بابه قد غفر الله للكفل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ستين).
(٢) في [هـ]: (الرجال).
(٣) في [أ، ب]: (وقالوا).
(٤) مجهول؛ لجهالة سعد مولى طلحة، وورد مرفوعًا، أخرجه أحمد (٤٧٤٧)، والترمذي (٢٤٩٦)، والحاكم ٤/ ٢٥٤، وأبو يعلى (٥٧٢٦)، وابن عساكر ١٧/ ٣٨٠، والمزي ١٠/ ٣١٩، وابن فضيل في الدعاء (١٤٦)، والبيهقي في الشعب (٧١٠٨)، وابن الجوزي في الهوى (٢٤٧)، وابن حبان (٣٨٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا گنہگار جس کا نام الکفل تھا۔ اس کو ایک خاتون اچھی لگی تو اس نے اس کو پچاس دینار دئیے جب وہ اس سے غلط کام کا ارادہ کرنے لگا تو وہ خاتون کانپنے لگی الکفل نے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے؟ خاتون نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا کفل نے کہا کہ تو اس گناہ کو کرنے سے عاجز ہے جب کہ میں اتنی اتنی مدت سے یہ کر رہا ہوں! خدا کی قسم میں آج کے بعد کبھی گناہ نہ کروں گا پھر اسی رات اس کا انتقال ہوگیا جب صبح ہوئی تو بنی اسرائیل کے لوگ کہنے لگے کہ فلاں کا جنازہ کون پڑھے گا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے دروازے پر لکھا ہوا پایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے کفل کی مغفرت فرما دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36924، ترقيم محمد عوامة 35350)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36924 in Urdu