🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
اﷲ کی رحمت کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35364 ترقیم الشثری: -- 36940
٣٦٩٤٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي رافع عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"خرج رجل من قرية يزور اخا له في قرية اخرى، قال: (فارسل) (١) الله له ملكا فجلس على طريقه (فقال) (٢) : اين تريد؟ فقال: اريد اخا لي ازوره في الله في هذه القرية، فقال: هل له عليك من نعمة تربها؟ قال: لا، ولكني احببته في الله، قال: (فإني) (٣) رسول ربك إليك، إنه قد احبك فيما احببته فيه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فأرصد).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [ط، س، هـ]: (إني).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٦٧)، وأحمد (٧٩١٩)، والبخاري في الأدب المفرد (٣٥٠).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: ایک شخص اپنی بستی سے دوسری بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کی نیت سے نکلا اللہ نے اس کیلئے ایک فرشتہ راستہ میں بٹھا دیا، فرشتہ نے اس سے پوچھا کہ کہاں کا ارادہ ہے؟ اس شخص نے کہا کہ میرا ایک بھائی ہے اللہ کیلئے اس سے ملنے کیلئے اس بستی میں جا رہا ہوں فرشتہ نے کہا کہ کیا اس کے پاس تیری کوئی نعمت ہے جس کی وہ حفاظت کر رہا ہو؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں بلکہ مجھے اس سے اللہ تعالیٰ کیلئے محبت ہے، فرشتہ نے کہا تو سن میں اللہ کا فرشتہ اور قاصد ہوں تیرے پاس آیا ہوں بیشک اللہ پاک آپ سے محبت فرماتے ہیں اس محبت کی وجہ سے جو تم اپنے بھائی سے اس کیلئے کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36940، ترقيم محمد عوامة 35364)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36940 in Urdu