پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی باتیں
ترقیم عوامۃ: 35373 ترقیم الشثری: -- 36949
٣٦٩٤٩ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن سالم قال: قال: عيسى بن مريم ﵇ (١) : اتقوا الله (واعملوا) (٢) لله (ولا تعملوا) (٣) لبطونكم، وانظروا إلى هذه الطير لا تحصد ولا تزرع يرزقها الله، فإن زعمتم ان بطونكم اعظم من بطون الطير، فهذه البقر والحمير (لا تحرث) (٤) ولا تزرع يرزقها الله، وإياكم و (فضل) (٥) الدنيا فإنها عند الله رجس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ب]: (واعلموا).
(٣) في [ب]: (ولا تعلموا).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (لتحرث).
(٥) سقط من: [س].
حضرت سالم کہتے ہیں: عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اور اللہ تعالیٰ کے لئے عمل کرو، اور اپنے پیٹوں کے لئے عمل مت کرو۔ ان پرندوں کو دیکھو، یہ کھیتی باڑی نہیں کرتے مگر اللہ تعالیٰ انہیں رزق دیتا ہے۔ اگر تمہیں یہ شبہ ہو کہ تمہارے پیٹ تو ان پرندوں سے بڑے ہیں (اس لئے تمہیں تو کھیتی باڑی کرنی پڑے گی)، تو ان گائے بھینسوں اور گدھوں کو دیکھو یہ بھی زراعت نہیں کرتے مگر اللہ تعالیٰ انہیں رزق دیتا ہے۔ دنیا کو بڑی چیز مت سمجھو، بیشک یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک گندگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36949، ترقيم محمد عوامة 35373)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36949 in Urdu