پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35583 ترقیم الشثری: -- 37161
٣٧١٦١ - حدثنا ابو خالد (الاحمر) (١) عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن اسلم مولى عمر قال: لما قدمنا مع عمر الشام اناخ بعيره وذهب لحاجته فالقيت (فروتي) (٢) بين شعبتي الرحل، فلما جاء ركب على الفرو، فلقينا اهل الشام يتلقون عمر فجعلوا ينظرون فجعلت اشير لهم إليه، قال: يقول عمر: تطمح اعينهم إلى مراكب من لا خلاق له -يريد مراكب العجم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (فروى).
(٣) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٥٨٥)، وابن شبه (١٣٩٩)، وابن عساكر ٨/ ٤١.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ہم لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ شام گئے۔ انہوں نے اپنے اونٹ کو بٹھایا اور اپنی حاجت کے لیے چلے گئے۔ میں نے سواری کے دونوں حصوں کے درمیان چمڑے کا ملبوس ڈال دیا۔ پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہائے تو آپ رضی اللہ عنہ اسی چمڑے پر ہی سوار ہوگئے۔ پس ہم اہل شام سے ملے۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا استقبال کیا۔ وہ دیکھنے لگے تو میں ان کو حضرت عمر کی طرف اشارہ کرکے بتلانے لگا۔ راوی کہتے ہیں حضرت نے فرمایا: ان کی آنکھیں ایسے لوگوں کے مراکب کی طرف للچاتی ہیں جن کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مراد عجمی سواریاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37161، ترقيم محمد عوامة 35583)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37161 in Urdu