پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35585 ترقیم الشثری: -- 37163
٣٧١٦٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: لما قدم عمر الشام اتته الجنود وعليه إزار وخفان وعمامة وهو آخذ ⦗٣٠٢⦘ براس بعيره يخوض الماء، فقالوا له: يا امير المؤمنين، تلقاك الجنود وبطارقة الشام وانت على هذا الحال، قال: فقال عمر: إنا قوم اعزنا الله بالإسلام فلن نلتمس العز بغيره (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرج الحاكم ١/ ١٣٠، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٤٧، وابن عساكر ٤٤/ ٥، وابن البخاري في مشيخته ١/ ٤١٣، والبيهقي في الشعب (٨١٩٦).
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے تو آپ رضی اللہ عنہ کے پاس بہت سے گروہ حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ پر (اس وقت) ایک ازار، دو موزے اور ایک عمامہ تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہاپنے اونٹ کے سر کو پکڑ کر اس کو پانی میں ڈال رہے تھے۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المومنین! لشکر آپ سے ملاقات کررہے ہیں اور شامی یہودی علماء آپ رضی اللہ عنہ سے مل رہے ہیں۔ اور آپ اس حالت میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا ہم وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اسلام سے عزت دی ہے۔ پس ہم اس کے علاوہ کسی چیز سے ہرگز عزت کے متلاشی نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37163، ترقيم محمد عوامة 35585)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37163 in Urdu