پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35591 ترقیم الشثری: -- 37169
٣٧١٦٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن عجلان عن إبراهيم عن محمد ابن شهاب قال: قال عمر: لا تعترض فيما لا يعنيك، واعتزل عدوك، ⦗٣٠٤⦘ و (احتفظ) (١) من خليلك (إلا) (٢) الامين، فإن الامين من القوم لا يعادله شيء، ولا تصحب الفاجر فيعلمك من فجوره، ولا تفش إليه سرك، واستشر في امرك الذين يخشون الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حفظ).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) منقطع؛ ابن شهاب لم يدرك عمر، أخرجه ابن المبارك في الزهد (ص ٢٠٨)، من طريق سليمان، والبيهقي ١٠/ ١١٢، وابن عساكر ٤٤/ ٣٦١، وسيأتي بنحوه ١٣/ ٢٧٤ [٣٧١٩٥].
حضرت محمد بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے غیر متعلقہ کاموں میں تعرض نہ کرو۔ اور اپنے دشمن سے علیحدہ رہو۔ اور اپنے دوستوں میں سے صرف امانتدار کو خاص کرو۔ کیونکہ لوگوں میں سے امانتدار آدمی کے مقابل کوئی چیز نہیں ہے۔ اور فاجر آدمی کی صحبت نہ پکڑو کہ وہ تمہیں بھی اپنے فجور کی تعلیم دے گا۔ اور تم اس کو اپنا راز نہ بتاؤ۔ اور تم اپنے معاملات میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اللہ تعالیٰ سے خوف رکھتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37169، ترقيم محمد عوامة 35591)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37169 in Urdu