🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. كلام أبي الدرداء ﵁
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35740 ترقیم الشثری: -- 37320
٣٧٣٢٠ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي (البختري) (١) قال: بينا ابو الدرداء يوقد تحت قدر له، وسلمان عنده، إذ سمع ابو الدرداء في القدر صوتا، ثم ارتفع الصوت (بنشيج) (٢) كهيئة صوت الصبي، قال: ثم ندرت القدر فانكفات، ثم رجعت إلى مكانها (لم) (٣) ينصب منها شيء، فجعل ابو الدرداء ينادي: يا سلمان انظر إلى العجب، انظر إلى ما لم (تنظر) (٤) إلى ⦗٣٥٣⦘ مثله انت ولا ابوك، فقال سلمان: اما إنك لو سكت لسمعت من آيات الله الكبرى (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع، س]: (البحتري).
(٢) في [هـ]: (بتسبيح)، وفي [س]: (يشيج).
(٣) في [س]: (ثم).
(٤) في [ب]: (ينظر).
(٥) منقطع؛ أبو البختري لم يدرك أبا الدرداء، أخرجه أبو نعيم ١/ ٢٢٤، وابن عساكر ٤٧/ ١٥٥، وابن أبي الدنيا في الهواتف (١٠٩).

حضرت ابوالبختری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی ہانڈی کے نیچے آگ جل رہی تھی اور حضرت سلمان ان کے پاس تھے کہ اچانک حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے ہانڈی میں سے ایک آواز سنی۔ پھر وہ آواز آنسو نکلنے کی آواز ہوگئی جیسے بچہ کی آواز ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر ہانڈی گرگئی اور اوندھی ہوگئی پھر وہ واپس اپنی جگہ آگئی لیکن اس میں سے کچھ بھی نہیں گرا تھا۔ پس حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے آواز دینی شروع کی۔ اے سلمان! عجیب بات دیکھو! ایسی چیز دیکھو جس کی مثل نہ تم نے دیکھی نہ تمہارے باپ نے دیکھی۔ حضرت سلمان نے فرمایا: اگر آپ خاموش رہتے تو آپ اللہ تعالیٰ کی بڑی نشانیوں میں سے سنتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37320، ترقيم محمد عوامة 35740)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37320 in Urdu