پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. كلام أبي الدرداء ﵁
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35744 ترقیم الشثری: -- 37324
٣٧٣٢٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن محمد بن سعد الانصاري قال: حدثني عبد الله بن (يزيد) (١) بن ربيعة الدمشقي قال: قال ابو الدرداء: ادلجت ذات ليلة (إلى) (٢) المسجد، فلما دخلت مررت على رجل وهو ساجد وهو يقول: اللهم إني خائف مستجير فاجرني من عذابك، وسائل فقير فارزقني من فضلك، لا (بريء) (٣) من ذنب فاعتذر، ولا ذو قوة فانتصر، و (لكني) (٤) مذنب مستغفر، قال: فاصبح ابو الدرداء يعلمهن اصحابه إعجابا بهن (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (زبد).
(٢) في [أ، ب]: (في).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ط، هـ]: (لكن).
(٥) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن يزيد، أخرجه ابن فضيل في الدعاء (٤٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٢٤.
حضرت عبداللہ بن یزید بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ایک رات منہ اندھیرے مسجد کی طرف گیا۔ پس جب میں داخل ہوا تو میں ایک آدمی کے پاس سے گزرا۔ وہ سجدہ میں تھا اور کہہ رہا تھا۔ اے اللہ! میں خوفزدہ ہوں، پناہ کا طالب ہوں پس تو مجھے اپنے عذاب سے پناہ دے دے۔ اور میں مانگنے والا فقیر ہوں پس تو مجھے اپنے فضل میں سے رزق دے دے۔ میں گناہ سے بری نہیں ہوں لیکن تو (میرا) عذر قبول کرلے اور نہ میں طاقت ور ہوں لیکن تو میری مدد فرما۔ بلکہ میں گناہگار اور معافی کا طلب گار ہوں۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے صبح کے وقت یہ کلمات اپنے شاگردوں کو سکھانے شروع کردئیے ان کو اچھا سمجھتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37324، ترقيم محمد عوامة 35744)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37324 in Urdu