🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36697 ترقیم الشثری: -- 38286
٣٨٢٨٦ - حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا جرير قال) (١) : حدثني عبد الله بن عبيد ابن عمير قال: كان لايوب النبي ﷺ اخوان (فجاءا) (٢) (جميعا) (٣) فلم يستطيعا (ان يدنوا منه) (٤) من ريحه، فقال احدهما للآخر: لو كان الله علم لايوب خيرا ما بلغ به هذا، فجزع ايوب من قولهما جزعا شديدا لم (يجزعه) (٥) من شيء قط، فقال ايوب: اللهم إن كنت تعلم اني لم (ابت) (٦) ليلة قط (شبعا) (٧) وانا اعلم مكان جائع فصدقني، فصدق وهما يسمعان، ثم قال: اللهم إن كنت تعلم اني لم البس قميصا قط وانا اعلم مكان عار فصدقنى، فصدق وهما يسمعان، ثم خر ساجدا، ثم قال: اللهم إني لا ارفع راسي حتى تكشف عني، قال: فما رفع راسه حتى كشف الله عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، س، ع]، وانظر: تفسير ابن جرير ١٣/ ٧١، وحلية الأولياء ٣/ ٣٥٥، وتاريخ دمشق لابن عساكر ١٠/ ٦٢.
(٢) سقط من: [أ، س].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (يدنوانه).
(٥) في [ط، هـ]: (يجزع).
(٦) في [س]: (أبيت).
(٧) في [أ، س، ع]: (شبعان)، وفي [جـ]: (شبعانًا).

حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایوب کے دو بھائی تھے۔ وہ دونوں اکٹھے آئے تو ایوب سے آنے والی بو کی وجہ سے اس کے قریب نہ ہوسکے تو ان میں سے ایک نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ایوب علیہ السلام میں کوئی بھلائی دیکھتے تو اس کو یہاں تک نہ پہنچاتے۔ تو ایوب علیہ السلام ان کے اس قول کی وجہ سے اتنا شدت سے روئے کہ اتنا کبھی نہ روئے تھے۔ پھر ایوب علیہ السلام نے فرمایا کہ اے اللہ اگر تو جانتا ہے میں کسی بھی رات پیٹ بھر کر نہیں سویا جبکہ میں ایک بھوکے کے مقام کو بھی جانتا ہوں تو تو میری تصدیق کر چناچہ ان کی تصدیق کی گئی اور وہ دونوں سن رہے تھے۔ پھر انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ میں نے کبھی قمیص نہیں پہنی اور میں ننگے کے مقام کو بھی جانتا ہوں تو میری تصدیق کر چناچہ اس کی تصدیق کی گئی اور وہ دونوں سن رہے تھے۔ پھر ایوب علیہ السلام سجدہ میں گرگئے پھر دعا کی کہ اے اللہ! میں اس وقت تک سر نہیں اٹھاؤں گا کہ جب تک تو میرے غم کو نہیں دور کردے گا۔ پھر انہوں نے اس وقت تک اپنا سر نہیں اٹھایا کہ جب تک اللہ نے ان کا غم دور نہیں کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38286، ترقيم محمد عوامة 36697)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38286 in Urdu